تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزمتحرک ہیں،کیپٹن (ر) عثمان

تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزمتحرک ہیں،کیپٹن (ر) عثمان

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے ماڈل ٹا ؤن میں کا رروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا۔راوی ٹاؤن انتظامیہ نے بیگم کوٹ چوک ،پرانا راوی پل، بادامی باغ سے تجاوزات کو ختم کروایا۔نشترٹا ؤن انتظامیہ نے فیروزپور روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا۔عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے ہربنس پورہ،جو ڑے پل میں کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا۔ ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1