نیب سندھ کی طرح پنجاب میں بھی کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرے ، عثمان حمزہ

نیب سندھ کی طرح پنجاب میں بھی کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرے ، عثمان حمزہ

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ نیب کو چاہیے کہ وہ سندھ کی طرح پنجاب میں بھی کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کرے ،اس سے پہلے کہ کرپٹ مافیاملک چھوڑ کرفرار ہو جائے یہ آپریشن فوری شرو ع ہونا چاہیے ۔تحریک انصاف کرپشن کے خلاف شروع سے آواز اٹھاتی چلی آئی ہے اور ہمیشہ اپنے موقف پر قائم رہے گی ۔ہم کسی بھی ایسی جماعت کی حمایت نہیں کریں گے جس کے رہنما خود کرپشن میں ملوث ہوں ۔جس طرح کراچی میں بلاامتیاز آپریشن کیا جارہا ہے ایسا ہی پنجاب میں ہونا چاہیے تاکہ عوام کے لوٹے ہوئے اربوں روپے خزانے میں واپس جمع کروائے جا سکیں ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کا بھی کوئی شخص کرپشن میں ملوث ہوتو اس کو بھی پکڑا جائے لیکن ہمیں اپنی جماعت کی پالیسوں پر پورا یقین ہے کہ ایسا کوئی شخص پارٹی میں موجود نہیں ہو گا۔ چیئرمین نیب کا کرپشن کے خلاف بیان خوش آئندہ ہے کہ 2016میں بھی کرپشن کے خلاف آپریشن جاری رہے گاتاہم اس کو وسیع کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1