پیف کے 90ہزار مستحق طلباء کے میٹرک کی رجسٹریشن اور داخلہ فیس معاف کر دی گئی

پیف کے 90ہزار مستحق طلباء کے میٹرک کی رجسٹریشن اور داخلہ فیس معاف کر دی گئی

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( پیف) کے 90ہزار مستحق طلاء کے میٹرک کی رجسٹریشن فیس اور داخلہ فیس معاف کر دی ہے۔ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک سمری بھجوائی گئی تھی کہ سرکاری سکولوں کی طرح پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( پیف) کے بچوں کی تعلیمی بورڈوں میں رجسٹریشن اور داخلہ فیس کو معاف کر دیا جائے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ روز باقاعدہ رجسٹریشن اور داخلہ فیس کی معافی کا اعلان کر دیا ہے۔ جس پر تعلیمی بورڈوں کے سربراہوں کو باقاعدہ نوٹیفکیشن کی کاپیاں بھی بھجوا دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلہ سے پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر کے بچوں کی رجسٹریشن اور داخلہ فیس بڑھ جانے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا اور تعلیمی بورڈز پرائیویٹ تعلیمی سیکٹر میں طلباء وطالبات کی رجسٹریشن اور داخلہ فیس بڑھا دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4