ڈاکٹر سہیل ثقلین کی صاحبزادی زہرہ سہیل خان کی شادی تقریب

ڈاکٹر سہیل ثقلین کی صاحبزادی زہرہ سہیل خان کی شادی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سہیل ثقلین کی صاحبزادی زہرہ سہیل خان کی شادی گزشتہ روزبریگیڈیئر (ر) ظفر اقبال کے صاحبزادے حزیفہ ظفر کے ساتھ انجام پائی ۔برات دولہن کو لینے پی سی ہوٹل میں آئی شادی کی تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،سپیکر صوبائی اسمبلی رانا اقبال خان ، چیف سیکریٹری پنجاب خضر حیات گوندل ،وفاقی وزیع صحت سائرہ افضل تارڑ ،وفاقی وزیر رانا تنویر ،مشیر صحت سلیمان رفیق ودیگر نے شرکت کی۔


،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ،وزیر خوراک بلال یاسین ،مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک ،پیپلز پارٹی کے چودھری منیر احمد خان پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ندیم جات ملک ،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر امجد شہزاد چودھری ،سابق ڈی جی ڈاکٹر زاہد پرویز ،سابق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر سبط الحسنین ،سابق ڈاکٹر لاہور صحت ڈاکٹر قیوم ،سابق ڈی جی ہیلتھ فیڈرل ڈاکٹر فیاض احمد ،سروسز ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ ،میو ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر طارق سمیت مختلف مکاتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب میں چیف سیکریٹری صحت خضر حیات گوندل نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ محکمہ صحت کے سیکریٹری نجم شاہ ،ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمن ڈاکٹر اعجاز الحق ،ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر سلیمان شاہ ،روزنامہ پاکستان کے ڈائریکٹر علی شامی اور چیف رپورٹ جاوید اقبال ،حکومت پنجاب کے ترجما ،ضعیم قادی،وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر عامر بندیشہ ،سابق سی سی پی او اسلم تری ،سابق ایم ایس پی آئی سء ڈاکٹر جعفر سلیم ،پروفیسر خالد مسعود ،پروفیسر خالد مسعود گوندل نے شرکت کی