عراق میں گزشتہ ماہ پر تشدد واقعات میں 980ہلاک، رپورٹ
اقوام متحدہ(اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق میں گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں 980 افراد ہلاک ہوئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عراق کے لئے اقوام متحدہ کے مشن اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 506 عام شہری تھے۔ بیان کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں بغداد میں ہوئیں جن کی تعداد 261 تھی جبکہ صوبہ نینوا میں ہلاکتوں کی تعداد 68 تھی۔ اس دوران 1244 افراد زخمی بھی ہوئے۔