2016 معیشت کی بہتری کا سال ہو گا ‘عرفان شیخ

2016 معیشت کی بہتری کا سال ہو گا ‘عرفان شیخ

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ کے چےئرمین عرفان اقبال شیخ نے نئے سال کی مبارکباد یتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ2016 ملک اور قوم کے لئے ترقی کا سال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سال گزشستہ معیشت کے اعتبا رسے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ بجلی اور گیس کا بحران رہا، برآمدات میں کمی آئی اور تجارتی خسارہ مزید بڑھا۔ انہوں نے کہاکہ بلا شبہ حکومت نے اپوزیشن کی طرف سے شدید رکاوٹوں کے باوجود قوم کو امن اور معاشی ترقی کے تحفے دیے مگر توانائی بحران بھی آڑے آتا رہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے ایجنڈے میں صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر انڈسٹری کے لیے سستی ووافر گیس وبجلی کو سر فہرست رکھے۔چےئرمین عرفان اقبال شیخ نے ایک پیغام میں کہا کہ بزنس کمیونٹی امید کرتی ہے کہ حکومت کی تاجر دوست پالیسیوں کے سبب ان کے مسائل بتدریج کم ہوتے جائیں گے اور ملکی معیشت کی ترقی کا سفر مزید تیز ہو گا۔

مزید : کامرس