برازیل‘ سینکڑوں ٹیکسی ڈرائیوروں کا امریکی کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

برازیل‘ سینکڑوں ٹیکسی ڈرائیوروں کا امریکی کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ساؤپاؤلو (اے پی پی) برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں سینکڑوں ٹیکسی ڈرائیوروں نے ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی امریکی کمپنی ’’اوبر‘‘ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ساؤپاؤلوکے ٹیکسی ڈرائیور کمپنی کوکام کی اجازت دینے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرین سٹی ہال کے باہر جمع ہوگئے اور انہوں نے کمپنی کے خلاف زور دار نعرے بازی کی ۔ واضح رہے کہ امریکی کمپنی اس وقت58ممالک میں کام کررہی ہے ۔

اورکمپنی کی جانب سے برازیل میں بھی قدم جمانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔

مزید : کامرس