افغان طالبان کے مختلف گروہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلہ پر متفق ہو گئے

افغان طالبان کے مختلف گروہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلہ پر متفق ہو گئے

لندن+کابل(صباح نیوز)افغان طالبان کے مختلف گروہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلہ پر متفق ہوگئے برطانوی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ مخالف گروپ کے سربراہ نے ملا اخترمنصورکے نائب سے ملاقات بھی کی ہے ۔خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے مختلف گروپوں کے نمائندوں کا اجلاس افغانستان میں نامعلوم مقام پر ہواجس میں اتفاق کیا گیا کہ مخالف گروہ جنگ بندی کرکے قیدیوں کا تبادلہ کریں گے، خبرایجنسی نے یہ دعوی بھی کیا کہ مخالف گروپ کے سربراہ ملا محمد رسول اخوند نے نامعلوم مقام پر ملااختر منصور کے نائب سے ملاقات کی ،سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان کی ملااختر منصور سے ملاقات نہیں کرائی گئی ۔ ملا اختر کے نائب کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کے امیر سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے اب کسی سے ملاقات نہیں کریں گے ۔ خبر ایجنسی کا دعوی ہے کہ ملا اختر منصور کی امارت کے معاملہ پر طالبان کے مختلف گروہوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں ۔

مزید : علاقائی