فرانس،فوجی اہلکاروں پرگاڑی چھڑانے والا ڈرائیور فائرنگ سے زخمی ،سکیورٹی ہائی الرٹ

فرانس،فوجی اہلکاروں پرگاڑی چھڑانے والا ڈرائیور فائرنگ سے زخمی ،سکیورٹی ...

پیرس(آن لائن)فرانس میں فوجی اہلکاروں پرگاڑی چھڑہانے والا ڈرائیور فائرنگ سے زخمی ہو گیا ہے جبکہ 13 نومبر کو شدت پسندوں کے حملے کے بعد سے فرانس میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے فرانس میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں مسجد کے باہر تعینات فوجی اہلکاروں پر گاڑی چھڑہانے والے ایک کارڈرایؤر کو گولی ماری گئی جو اْس کی ٹانگ میں لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈارئیور نے ویلنیس میں مسجد کی حفاظت پر مامور چار میں سے ایک فوجی اہلکار کو زخمی کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کارڈرائیور زخمی ہے لیکن اْس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ حملہ اْس وقت جب مسجد میں نماز جاری تھی اور کئی افراد مسجد کے باہر بھی موجود تھے۔

تاحال اس حملے کے وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیور نے دو مرتبہ اْن پر کار چھڑہانے کی کوشش کی اور اْسے اْس وقت گولی ماری گئی جب وہ تیسری بار اْن کی جانب آنے کے لیے اپنی گاڑی ریورس کر رہا تھا۔گاڑی کیڈرائیور کی عمر 29 سال ہے۔ملک کے وزیر دفاع اور وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ سپاہیوں نے اپنے دفاع میں گولی چلائی ہے۔

فرانس میں سکیورٹی کے لیے ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد سکیورٹی اہلکار حساس مقامات پر تعینات ہیں۔

مزید : علاقائی