عبدالمالک بلوچ کا براہمداغ بگٹی سے جنیوا میں ملاقاتوں کا انکشاف

عبدالمالک بلوچ کا براہمداغ بگٹی سے جنیوا میں ملاقاتوں کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن+ اے این این) سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے براہمداغ بگٹی سے جنیوا میں ملاقاتوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاست اور براہمداغ کے درمیان صلح کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ براہمداغ بگٹی سے ان کی ملاقاتوں کی تفصیلات سے فوج اور وزیراعظم آگاہ تھے تاہم انہوں نے کہا کہ حرب یار مری سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کے مسئلے کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے کی پالیسی پرعمل پیراہے اوراس سلسلے میں ناراض بلوچوں سے رابطے کئے جارہے ہیں جبکہ اب تک بڑی تعداد میں مسلح بلوچوں نے ہتھیاربھی ڈال دیئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول