ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم کا مشیر بننے سے معذرت کرلی

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم کا مشیر بننے سے معذرت کرلی

کوئٹہ(این این آئی )سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم کا مشیر بننے سے معذرت کرلی ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے بلوچستان میں انتقال اقتدار کے بعد سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو خصوصی مشیر بننے کی پیشکش کی گئی تھی جس پر انہوں نے حتمی جواب دینے کیلئے وقت طلب کیا تھا۔ گزشتہ روز ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعظم نواز شریف کو بھجوائے گئے پیغام میں ان کا مشیر بننے سے معذرت کرلی اور کہا ہے کہ وہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

مزید : صفحہ اول