ہوائی فائرنگ کے ملزمان کا پولیس ٹیم پرتشدد،ایس ایچ اومغل پورہ معطل

ہوائی فائرنگ کے ملزمان کا پولیس ٹیم پرتشدد،ایس ایچ اومغل پورہ معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہو(وقائع نگار) ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پکڑنا ایس ایچ او مغلپورہ اور اس کے اہلکاروں کو مہنگا پڑ گیا ۔ملزمان نے پولیس پارٹی کی تشدد کر کے درگت بنا دی ۔پولیس حکام نے ایس ایچ او مغلپورہ کو معطل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ذرائع کے مطابق مغلپورہ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزمان خرم بٹ اور اس کے ساتھی ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او مغلپورہ محمد شہباز پولیس اہلکاروں سمیت موقع پر پہنچے لیکن پولیس اہلکاروں کو ملزمان نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔واقع کی فوٹیج منظر عام پر آنے پرپولیس حکام نے ایس ایچ او مغلپورہ کو پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او باغبانپورہ ظہیر الدین کو ایس ایچ او مغلپورہ تعینات کر دیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -