فا ٹا کا 98فیصد علاقہ دہشتگردوں سے پاک کرا لیا ،داعش کا خطرہ نہیں رہا :سیکیورٹی ذرائع

فا ٹا کا 98فیصد علاقہ دہشتگردوں سے پاک کرا لیا ،داعش کا خطرہ نہیں رہا ...

اسلام آباد( اے این این ) فاٹا کا ساڑھے اٹھانوے فیصد علاقہ دہشت گردوں سے پاک کرا لیا گیا۔میڈیارپورٹ میں سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے کہاگیاہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے نہایت کامیابی سے دہشت گردی کی کمر توڑ دی گئی۔ فورسز نے دہشت گردی کی 436 کوششیں ناکام بنا دیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس فیوژن سیل کی بدولت خیبر پختونخوا میں دہشتگردی 56 فیصد کم ہو گئی، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے 27ہزار 530خاندان اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2016 کے اختتام تک تمام متاثرین کو ان کے گھروں کو بھیج دیا جائے گا۔ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی کمین گاہیں ختم ہونے سے داعش کا خطرہ بھی باقی نہیں رہا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش میں کوئی اور نہیں بلکہ فرار ہونے والے طالبان ہی شامل ہو رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول