چونگی امرسدھو،تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل سوارکوٹکر،نوجوان زخمی،نشے میں دھت ڈرائیورگرفتار

چونگی امرسدھو،تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل سوارکوٹکر،نوجوان زخمی،نشے میں دھت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (خبر نگا ر ) چونگی امرسدھو میں مبینہ نشے میں دھت کارسوار نے موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا۔اید ھی ایمبولنس نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے جنر ل ہسپتا ل منتقل کیا ،جہا ں حا لت نا زک بتا ئی جا تی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چونگی امرسدھو کے علاقے میں 50 سالہ شخص کرامت موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ اس دوران سلوررنگ کی کارنمبر’’ اے ایف یو تین پانچ چار ‘‘نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں کرامت شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122کے ذریعے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کارسوار نے مبینہ طور پر شراب پی رکھی تھی جس کے باعث وہ کار پر قابو نہ رکھ سکا اور حادثہ پیش آ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں کار اور موٹرسائیکل دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کرمبینہ نشے میں دھت کارسوار کو گرفتارکرلیا۔

مزید :

علاقائی -