’’الشباب‘‘کی ویڈیو ٹیب،ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش

’’الشباب‘‘کی ویڈیو ٹیب،ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا اپنے مقاصد کیلئے استعمال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) ’’الشباب‘‘ نے ایک نئی ویڈیو ٹیپ جاری کی ہے جس میں امریکہ میں ری پبلکن پارٹی کی صدارتی نامزدگی کے ایک امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حالیہ بیان کو اپنے مخصوص مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ صومالیہ میں کام کرنے والی یہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ کی شاخ شمار ہوتی ہے۔ ٹرمپ نے سان برنارڈینو میں شوٹنگ کے واقعے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بناء پر امریکہ میں داخل ہونے والے مسلمانوں پر عارضی طور پر پابندی لگا دی جائے۔ اس بیان پر امریکہ اور دوسرے ملکوں کے مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد ٹرمپ نے وضاحت کی تھی کہ ان کا مقصد صرف ان دہشت گردوں کی سکروٹنی کرنا تھا جو مسلمانوں کی صفوں میں گھسے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ڈیمو کریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کو ایسا بیان جاری نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ دہشت گرد تنظیمیں اسے مسلمان کے درمیان اشتعال پیدا کرنے کیلئے استعمال کریں گی۔ یہ تازہ ویڈیو ہیلری کے ان خدشات کو درست ثابت کر رہی ہے۔امریکی میڈیا پر اس ویڈیو کے بارے میں رپورٹ نشر ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 51 منٹ کی یہ فلم دراصل مسلمانوں اور خصوصاً نوجوانوں کو اس تنظیم میں بھرتی ہونے کا ایک پیغام ہے۔ ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے حامیوں کے اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسی ویڈیو میں القاعدہ کے لیڈر انور العولقی کے دو کلپس شامل ہے جو 2011ء میں یمن میں ڈرون حملے کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔ یہ لیڈر امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ دوسرے مسلم ممالک منتقل ہو جائیں یا پھر وہیں رہتے ہوئے مغربی طاقتوں کے خلاف جنگ میں شریک ہوجائیں۔ اس ویڈیو کے ذریعے امریکہ کے سیاہ فام نوجوانوں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ ویڈیو میں سیاہ فام باشندوں کے خلاف امریکی حکومت کی مبینہ’’نسلی ناانصافیوں‘‘ کی مثالیں بھی دی گئی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -