دبئی آتشزدگی ، شہزادہ منصور نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا
دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوایئرکے موقع پر دبئی میں برج الخلیفہ کے قریب ہوٹل میں آتشزدگی کے دوران دبئی کا شہزادہ بھی ریسکیوسرگرمیوں کیلئے میدان میں آگیا اور اْس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد شناخت ہونے پر دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا۔آگ پر قابوپانے کیلئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف سول ڈیفنس کے دیگر افسران کے ہمراہ شیخ منصور بن محمد المکتوم کی تصویرگلف نیوز کے فوٹوگرافر نے لی اور ٹوئیٹر پر شیئرکردی۔ شیخ منصورمتحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدرشیخ محمد بن راشدالمکتوم کے 23بچوں میں سے ایک ہیں۔ٹوئیٹر پیج کے مطابق شیخ منصور دبئی انٹرنیشنل میرین سپورٹس کلب کے چیئرمین ہیں جبکہ انسٹاگرام پیج پر بھی اْنہیں ملٹری یونیفارم میں دیکھاگیا۔