گوجرانوالہ:پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 3ارکان گرفتار

گوجرانوالہ:پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ کے 3ارکان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظر ایس پی سو ل لائنز ڈویژن محمد ندیم کھوکھر کی زیر نگرانی ڈی ایس پی کینٹ اصغر چیمہ کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ اروپ سب انسپکٹرفرحت نوا زچٹھہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے درجنوں وارداتوں میں ملوث شا ہد عر ف شا ہدی ڈکیت گینگ کے 3ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے3لا کھ روپے نقدی،طلائی زیورات،2 موبائل اور3عدد پسٹل 30بور معہ درجنوں گولیا ں برآمد کی ہیں ۔ گرفتار کئے گئے ملزمان میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ شاہد عرف شا ہدی سکنہ بڈھا رجا دہ، محمد اکرم ، غلام مرتضی سکنہ بڈھا رجا د ہ شامل ہیں ۔شا ہدڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لئے سی پی او نے ایس پی سول لائنز کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے ڈی ایس پی کینٹ کی قیادت میں ایس ایچ او اروپ سب انسپکٹرفرحت نواز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرعلی شیر،ہیڈ کانسٹیبل شو کت علی،کا نسٹیبل بلا ل منظوراور سلطا ن جا وید پر خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے پیشہ وارانہ مہارت اور سائنسی ٹیکنالوجی کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ دوران ابتدائی تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ شہر بھر کے مختلف علاقہ جات کے علاوہ تھانہ اروپ میں موٹر سائیکل چوری اوررہزنی کی وارداتیں کرتے رہے ہیں ۔
ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اورمتعدد مقدمات میں ملوث ہیں ۔تفتیش جاری ہے ۔ اہم انکشافات کی توقع ہے ۔ملزمان کی گرفتاری پر سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ڈی ایس پی کینٹ ،ایس ایچ اواروپ اور ان کی ٹیم کواچھی کارکردگی پر شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -