باغبانپورہ ، 9دن کابچہ پر اسرار طور پر جاں بحق

باغبانپورہ ، 9دن کابچہ پر اسرار طور پر جاں بحق

لاہور(وقائع نگار) باغبانپورہ میں 9دن کابچہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔پولیس کے مطابق باغبانپورہ مدینہ کالونی کی رہائشی نازیہ کی شادی ایک سال قبل عمران نامی شخص سے ہوئی تھی ۔ان کے مابین جھگڑا رہتا تھا جس پر نازیہ گزشتہ کئی دن سے اپنے میکے میں مقیم تھی اسی دوران اس کابچہ جس کانام شایان بتایا جاتا ہے پیدا ہوا ۔اور میکے میں ہی گزشتہ روز پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔جس پر نازیہ بی بی اس کو لیکر اپنے شوہر کے گھر گئی لیکن اس نے اسے گھر میں داخل نہ ہونے دیا اور پولیس کو بلا لیا ۔پولیس نے متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق بچے کی لاش سے معلوم ہوتا ہے کہ بچہ بہت کمزور تھا البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید : علاقائی