بھارتی جیلوں سے 179پاکستان لاپتہ ،قیدیوں کی فہرست سے نام غائب

بھارتی جیلوں سے 179پاکستان لاپتہ ،قیدیوں کی فہرست سے نام غائب

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی جیلوں میں قید 179پاکستانی لاپتہ ہو گئے۔ واقعے کا انکشاف دونوں ملکوں کی جانب سے قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے سے ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بھارت کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تعداد 271 ہے جبکہ ان میں 13ماہی گیر بھی شامل ہیں جبکہ پاکستان نے اپنے قیدیوں کی جو فہرست بھارت کو دی۔اس میں 113ماہی گیروں سمیت 460دیگر پاکستانی قیدی ہیں۔ بھارت کی جانب سے پیش کردہ فہرست میں قیدیوں کی تعداد کم ہونے پر پاکستانی حکام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ 25جنوری سے پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں اس معاملے کو اٹھائے جانے کا امکان ہے۔2008ء سے پاکستان اور بھارت ایک معاہدے کے تحت سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول