شہبازشریف نے ترک صدر اور وزیراعظم کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا

شہبازشریف نے ترک صدر اور وزیراعظم کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا

لاہور(خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ترکی کے ادارے ٹوکی کے ساتھ معاہدے کی تقریب کے اختتام پرپاک ترک دوستی زندہ باد ،ترک صدر رجب طیب اردگان زندہ باد،ترک وزیراعظم احمد داؤد اگلو زندہ باد،وزیراعظم محمد نوازشریف زندہ باد،کم لاگت ہاؤسنگ سکیم زندہ باد پر اپنی تقریرختم کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے خطاب میں ترک صدر اوروزیراعظم کاخصوصی طورپر شکریہ اداکیا اورکہا کہ پنجاب میں کم لاگت کی ہاؤسنگ سکیموں کی تعمیر میں ترک ادارے ٹوکی کے ساتھ فنی معاونت کا معاہدہ ترک قیادت کا پاکستان کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے ۔

مزید : صفحہ اول