تنخواہوں کی عدم ادائیگی،سٹیل ملز ملازمین کی 41 ارب 67 کروڑ کی مقروض ہو گئی

تنخواہوں کی عدم ادائیگی،سٹیل ملز ملازمین کی 41 ارب 67 کروڑ کی مقروض ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی) 6 ماہ سے بند پاکستان اسٹیل ملز مسائل کے پہاڑ تلے دب گئی۔ ملز اپنے ہی ملازموں کی 41ارب 67کروڑ کی مقروض ہو گئی۔ انتظامیہ نے مرمت کیلئے حکومت سے 8ارب 82کروڑ‘ ریٹائرڈ ملازموں کے بقایا جات کیلئے 7 ارب 19کروڑ روپے مانگ لئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسٹیل ملز مسائل کے پہاڑ تلے دب چکی ہے۔ مسائل کے خاتمے کے لیے اسٹیل ملز نے وفاقی حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ دستاویزات کے مطابق اسٹیل ملز اپنے ہی ملازمین کی 41 ارب 67 کروڑ سے زائد کی مقروض ہے۔ جون 2015ء سے گیس کی بندش کے باعث اسٹیل ملز کی پیداوار صفر ہے۔ملز کے ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے بھی محروم ہیں۔ 30 جون 2015ء تک اسٹیل ملز کے ذمہ ملازمین کے 41 ارب سے زائد کے واجبات ہیں جبکہ پلانٹس کی مرمت کے لیے بھی اسٹیل ملز کو 8 ارب 82 کروڑ روپے درکار ہیں جس کے لیے اب اسٹیل ملز نے حکومت سے مدد مانگی ہے تا کہ مسائل کو ختم کیا جا سکے۔

مزید :

صفحہ اول -