ایف آئی نے سال نوکا پہلامقدمہ درج کرلیا،سائبرکرائم کا ملزم گرفتار

ایف آئی نے سال نوکا پہلامقدمہ درج کرلیا،سائبرکرائم کا ملزم گرفتار
 ایف آئی نے سال نوکا پہلامقدمہ درج کرلیا،سائبرکرائم کا ملزم گرفتار

  

لا ہور (شعیب بھٹی )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سال 2016کا پہلا مقدمہ درج کر لیا۔ لوگوں کوبلیک میل کرنیوالے ہیکر نعیم کو گرفتار کر لیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شہریوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم بالآخر ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا۔ ایف آئی اے نے سال دوہزار سولہ کا پہلا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم نعیم کو لاہور سے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرا ئع کے مطا بق ملزم نعیم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک سے لوگوں کی تصاویر اٹھا کر بلیک میل کرتا تھا جبکہ نعیم ہیکنگ کے بعد متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے نام پر جعلی اکاونٹس بھی بناتا رہا۔ دورا ن تفتیش ملزم نے بتا یا کہ اب تک درجنوں افراد کو بلیک میل کر چکا ہے اور ان سے لا کھو ں رو پے لو ٹ چکا ہے ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو آئی پی ایڈریس کی مدد سے گرفتار کیا گیا، جس کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی ہو گی۔ ملزم کے خلا ف 2سوسے زائد کمپلینٹس ہیں جس وجہ سے کا رروا ئی عمل میں لا ئی گئی ملزم کو گزشتہ سال سے ٹر یس کیا جا ر ہا تھا ۔ ایف آئی اے حکام نے مزید کہا کہ دو ہزار سولہ میں سائبر کرائم کیخلاف بھرپور کریک ڈاون جاری رہے گا۔

مزید : علاقائی