جہانگیر ترین بگی پر سوار ہوکے عمر ڈار اور دلاور بیگ کیساتھ جلسہ گاہ آئے

جہانگیر ترین بگی پر سوار ہوکے عمر ڈار اور دلاور بیگ کیساتھ جلسہ گاہ آئے

سیالکوٹ (جھلکیاں محمد ابریز خان سے)جہانگیر ترین وی آئی پی فیکٹری کے پاس پہنچے تو انہیں بگی پر سوار کرکے جلسہ گاہ تک لایا گیا جہاں پرانکے ساتھ عمر ڈار ، مرزا دلاور بیگ ،وقاص افتخار اور احسان اللہ چوہدری بھی سوار تھے ۔چئیرمین یونین کونسل بھڑتھ مرزا دلاور بیگ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جہانگیر ترین کا یونین کونسل بھڑتھ میں وی آئی پی فیکٹری کے باہر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال بھی کیا ۔بعد ازاں جہانگیر ترین خان نے تحریک انصاف کے چئیرمین یونین کونسل بھڑتھ مرزا دلاور بیگ کے مرکزی الیکشن ہال کا افتتاح کیا اور انہیں مثالی کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، دوران خطاب انہوں نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ اللہ کے فضل وکرم سے تحریک انصاف کا قلعہ ثابت ہوگا ۔اس موقع پر میزبان مرزا دلاور بیگ نے جہانگیر ترین خان اور مرکزی قیادت کا تشریف آوری پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مزید : صفحہ آخر