ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت 4 افراد زخمی
لاہور(وقائع نگار)چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ،مزاحمت پرخاتون سمیت 4افرادزخمی۔ذرائع کے مطابق کا ہنہ کے علاقہ مین با زار کے قر یب واقع مبا ر ک نا می شہر ی جو مقامی علاقہ میں شیر فروش تھا ۔ پو لیس کے مطا بق گزشتہ روز 3نا معلوم ڈاکوگھر میں زبر د ستی گھس آ ئے اور لو ٹ ما ر کر نا چا ہی جس پر مبا ر ک اور اسکی بیو ی شر یفا ں بی بی نے مزاحمت کی جس پر ڈا کو نے اند ھا د ھند فا ئر نگ شروع کردی، فا ئر نگ کی زد میںآکر مبا ر ک اسکی بیو ی شریفا بی بی اور دو بیٹے ذیشان اور نعما ن زخمی ہوگئے ، ڈا کو فا ئر نگ کے بعد موقع سے فرا ر ہو گئے ، چیخ وپکا ر کی آواز سن کر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے جنر ل ہسپتا ل میں منتقل کیا ،جہا ں پو لیس کے مطا بق زخمیو ں کی حا لت خطر ے سے با ہرہے۔ جنوبی چھاؤنی میں ظفر روڈ کے رہائشی عدیل کے گھر سے چور 17لاکھ مالیت کی نقدی زیورات چوری کر کے لے گئے جبکہ نشتر کالونی آشیانہ روڈ پر واقع حنیف کی دکان سے تین ڈاکو ایک لاکھ 14ہزار کی نقدی اور مو بائل لوٹ کر فرار ہو گئے اور سمن آباد میں ڈاکٹر مہوش اور اسکی فیملی سے ساڑھے سات لاکھ ،سول لائن میں جمشید سے ڈیڑھ لاکھ،ٹاؤن شپ میں باسط سے ایک لاکھ اور گارڈن ٹاؤن میں عمر سے 90ہزار اور سبزہ زار میں اسامہ سے 55ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی گئی جبکہ سبزہ زار میں سجاد کی گاڑی،اسلام پو رہ میں ذیشان،شاہدرہ میں وقاص، شادمان میں سلمان،ماڈل ٹاؤن میں عامر،گرین ٹاؤن میں جمشید،چوہنگ میں عمران ،نشتر کالونی میں ظہور اور خضر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔