الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں زیر علاج 4سالہ بچہ جاں بحق
فیصل آباد(بیورورپورٹ)الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج 4سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ذرائع کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے رہائشی فیض رسول کے بیٹے چار سالہ زاہد رسول کو خناق کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث 20دسمبر کو داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اے ڈی ایس بھی دی جس کے باوجود زاہد رسول گزشتہ روز دم توڑ گیا ہسپتال انتظامیہ نے بچے کے نمونے لیکر نیشنل انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کو بھجوا دیئے ہیں تاکہ بچے کی موت کے اسباب بارے حتمی معلومات سامنے آ سکیں کہ بچے کی موت خناق کی بیماری کی وجہ سے ہوئی یا اس کو کوئی اور بیماری تھی جس کے باعث اے ڈی ایس کی مکمل ٹریٹمنٹ دینے کے باوجود بچہ جاں بحق ہو گیا.