ہنٹر ہشام خان نے 53انچ آبیکس ٹرافی کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ہنٹر ہشام خان نے 53انچ آبیکس ٹرافی کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
ہنٹر ہشام خان نے 53انچ آبیکس ٹرافی کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستانی ہنٹر ہشام خان نے 53انچ آبیکس ٹرافی کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک غیر ملکی شکاری کے پا س تھا جس نے 52.8انچ آبیکس کا شکا ر کیا۔پاکستان میں گلگت بلتستان میں واقع وادی ہنزہ کے مقام پر آبیکس کے شکار کیلئے دنیا بھر سے شکاری آتے ہیں اور اس جانور کا شکار کرتے ہیں ۔جس کے سینگوں کی لمبائی کے حوالے سے شکاری کو کریڈ ٹ دیا جاتا ہے کہ کوئی بھی شکاری کتنے انچ لمبے سینگوں والے جانور کا شکار کرتا ہے۔وادی ہنزہ میں یہ مقام سال میں ایک مرتبہ کھولا جاتا ہے جہاں ماہر نشانہ باز شکار ی دنیا بھر سے آتے ہیں جبکہ یہ مقام پورا سال کھلا نہیں ہوتا اور نہ ہی شکار کی اجازت ہوتی ہے ۔گلگت بلتستان میں آبیکس کے شکار کو ایک ایونٹ کے طور پر منایا جاتا ہے۔گزشتہ ریکارڈ ایک غیر ملکی کے پاس تھا جس نے 52.8انچ لمبے سینگوں والے جانور کا شکار کیا تھا جبکہ اب یہ ریکارڈ لاہور کے شہری ہشام خان نے اپنے نام کر لیا ہے جنہوں نے 3464.5میٹر کی انچائی پر 53انچ لمبے سینگوں والے جانور(آبیکس)کا شکار کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -