داعش ضرب عضب کیخلاف پاکستان میں نیٹ ورک پھیلارہی ، طاہر القادری

داعش ضرب عضب کیخلاف پاکستان میں نیٹ ورک پھیلارہی ، طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ’’پیس گالا‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم داعش پاکستان میں اپنا نیٹ ورک پھیلارہی ہے، اس کا ہدف آپریشن ضرب عضب ہے،داعشانہ طرز کی سرگرمیاں رکھنے والے حکمرانوں کی سرپرستی اور معاونت اسے حاصل ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن داعش کی طرز کی دہشت گردی تھی، دہشت گردوں کے خلاف لڑنا فوج کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہرفرد کی ذمہ داری ہے،پیس گالا میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین نے شرکت کی ۔پیس گالا کے اختتام پر اسلام آباد سے آئی ہوئی ماہرتعلیم عذرا بیگم ،نیشو اور لبنیٰ نسیم نے ویمن لیگ میں شرکت کا اعلان کیا۔’’پیس گالا‘‘ کا اہتمام ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کیا، سربراہ عوامی تحریک نے پیس گالا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تیس سال سے دہشتگردی کا نیٹ ورک کام کررہا ہے، مقامی سہولت کاروں کے بغیر بیرونی دہشتگرد اور تنظیمیں یہاں کارروائیاں نہیں کر سکتیں،تعلیم سے محروم رکھنا ،انصاف نہ دینا، روزگار نہ دینا بلواسطہ طور پر دہشتگردی کو فروغ دینے کے اقدامات ہیں۔سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کامیاب پیس گالا کے انعقاد پر منہاج القرآن ویمن لیگ کو مبارکباد دی۔

مزید :

صفحہ آخر -