زندگی میں صرف 2تبدیلیاں کرکے خاتون نے 52کلووزن کم کرڈالا
نیویارک(نیوزڈیسک)اگر انسان خوبصورت ہو لیکن اس کا وزن زیادہ ہو تو لوگ اس کی خوبصورتی کی تعریف کرنے کی بجائے اس کے زیادہ وزن پربات کرنے لگتے ہیں اور ایسا ہی کچھ میلیسا نیلسن کے ساتھ بھی ہوا۔میلیسا کو شروع ہی سے کھانے جنک فوڈ کھانے کا شوق تھا۔وہ صبح اٹھتے ہی میٹھے کھانے شروع کردیتی اورپھر ناشتے میں میکڈانلڈز ساسیج اور میک میفن برگر اور بڑی کوک پیتی تھی۔ورزش سے دوری اور اس طرح کے کھانوں کی وجہ سے اس کا وزن 127کلو سے بھی تجاوز کرگیا اور اس کے کپڑے چھوٹے ہوگئے۔اسے اپنا تن ڈھانپنے کے لئے بھی اپنے شوہر کے کپڑوں کا سب سے بڑا سائز درکار تھا۔لاس ویگس میں ویٹرس کا کام کرنے والی ایک بچے کی ماں میلیسا کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی طورپر بہت زچ ہوچکی تھی اور اب ہر ممکن طریقے سے اپناوزن کم کرنا چاہتی تھی۔اس نے مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ بسکٹس چھوڑ دئیے اور ان کی جگہ سبزیاں اور پھل کھانے لگی۔اس نے ساتھ ہی روایتی ورزش کا آغاز بھی کیا اور صرف ایسے کھانے کھائے جن سے وزن نہ بڑھتا ہو۔صرف اتنی سی تبدیلی لاکر اس نے 52کلو وزن کم کیا اور اس کا وزن 75کلوگرام تک ہوگیا۔اس کا کہنا ہے کہ جب وہ کام سے لوٹتی تو اپنے وزن اور کام کی وجہ سے اس قدر تھک چکی ہوتی تھی کہ اپنے بیٹے کو بھی صحیح طریقے سے وقت بھی نہیں دے پاتی جس کا اسے شدید دکھ تھا۔میلیسا کاکہنا ہے کہ ان دنوں اسے سبزیاں کھانے سے نفرت تھی اور وہ صرف فاسٹ فوڈ کی شوقین تھی ۔ان دنوں اس کا پسندیدہ کھانا پاسٹا،پیزا،برگر وغیرہ تھا اور ورزش کے نام سے بھی اسے چڑ تھی لیکن پھر اس نے اپنی زندگی میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا۔وہ ہفتے میں پانچ کلومیٹر تک دوڑ لگاتی اور ساتھ ہی کھانے میں سبزیوں کا استعمال کرنے لگی۔اب وہ صبح کے وقت تین انڈوں کی سفیدی اور مشرومز سے بنا ہوا ناشتہ کرتی ہے۔دوپہر میں مرغی کی بریسٹ اور رات میں صرف سلاد کھاتی ہے۔ورزش اور کھانے کی تبدیلی نے اسے بہت مدد دی اور اس کا وزن کم ہونے لگا اور اب اس کاوزن اس حد تک ہوچکا ہے کہ اگر وہ باہر جاگنگ کرے تو لوگ اسے دیکھ کر ہنسیں گے نہیں،اس نے اپنے شوہر کے کپڑے بھی واپس کردئیے ہیں اور اب اپنے وہ کپڑ ے استعمال کرتی ہے جو اس نے موٹاپے کی وجہ سے چھپا دئیے تھے۔