داش یہودی تنیم ہے جس کو مسلامنوں کے خالف استعمال کیا جارہا ہے: مولانا خلیل احمد سراج

داش یہودی تنیم ہے جس کو مسلامنوں کے خالف استعمال کیا جارہا ہے: مولانا خلیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چناب نگر(نامہ نگار) مرکز ختم نبوت جا معہ عثما نیہ چناب نگرکے زیر اہتمام جا مع مسجد شہداء ختم نبوت میں سالانہ ’’سیرت خاتم الانبیاء کا نفرنس ‘‘اسلام کی سربلندی،عقیدۂ ختم نبوت کے لئے پرُعزم جدوجہداور پاکستان کی سلامتی کے لئے دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ،حسب سابق کا نفرنس کی پہلی نشست کا آغاز صبح 10بجے قا ری محمد عثمان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، قا ری احسن رضوان عثمانی نے ہدیہ نعت رسول مقبول پیش کیا ۔ بعدازاں مو لانا قا ری خلیل احمد سراج ،قا ری شبیر احمد عثمانی ،مو لانا منیر احمد علوی ،قا ری محمد سلمان عثمانی ،قا ری احسن رضوان عثمانی ،قا ری محمد ساجد ،قا ری محمد معیزصدیقی ،قا ری عبدالرحمان تبسم ،مولانا محمد عثمان،محمد حنیف مغل اور دیگر علما اور ممتاز شخصیات نے خطاب کیا ۔ مو لانا قا ری خلیل احمد سراج سابق مدرس مسجد نبوی (مدینہ منورہ) نے کہا کہ داعش کا اسلام کے ساتھ کو ئی تعلق نہیں ،یہ ایک یہو دی تنظیم ہے جس کووہ مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہے ہیں جس کیلئے سعودی مفتی اعظم کا فتویٰ بھی آچکا ہے جس کی ہم تائید کرتے ہیں ،داعش کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسانیت کے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے، اللہ کے عطاکردہ نظام میں کسی قسم کی پیوند کاری سے ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے ۔ ا انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے بارے میں نرم گوشہ پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے ،انہوں نے کہا کہ مقتدرقوتیں اور سیاستدان اپنی صفوں سے قادیانیوں اور وطن دشمن عناصر کاخاتمہ کریں اور ملکی دفاع کو یقینی بنائیں ۔انٹرنیشنل ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مو لا نا قا ری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد اسلام پر رکھی گئی اس میں سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں ،عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے تمام جماعتیں متحد ہیں کوئی سیاسی قوت ختم نبوت جیسے قوانین ختم نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ قادیانی اپنی متعینہ اسلامی و آئینی حیثیت کو تسلیم کرلیں تو ہماری محاذ آرائی ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہیں کروا رہے،ان کا کہنا تھا کہ داعش و دیگر لا دین قوتیں پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہیں ،ہم پاکستان کی سالمیت کیلئے حکومت اور عسکری قیادت کے ساتھ ہیں۔قاری محمد سلمان عثمانی نے کہا قادیانیوں کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق دعوت حق دے رہے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دامن میںآجائیں دنیا وآخرت اچھی ہوجائے گی ۔شبان ختم نبوت کے نائب امیر مو لا نا منیر احمد علوی نے کہا کہ ختم نبوت کا دفاع ہما را ایمان ہے قا دیانی دجل و فریب کا نام ہے ،حضور ﷺ کی ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جا نوں کے نذرانے بھی پیش کر دیں گے۔محمد حنیف مغل نے کہا کہ آپ ؐ کی زندگی کا ہر ایک پہلو ہمارے لئے باعث فخر ہے حضور ﷺ کی سنت کو زندہ کر کے ہم کفر کو شکست دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں انقلاب لانے کیلئے حضور ﷺکی سیرت اور حیات طیبہ کو اپنانا ہو گا ۔قاری عبدالرحمان ،قا ری احسن رضوان،مولانا ریا ض فا روقی و دیگر نے کہا کہ پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اس کی حفاظت ہم اپنی جا نوں پر کھیل کر کریں گے، آپریشن ضرب کے ذریعے دہشت گردوں کا خا تمہ ایک اہم سنگ میل ہے حکومت و عسکری قیادت کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی، ہم پاکستان میں امن و امان کے قیام کیلئے حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں اور اپنا تعاو ن کا بھی یقین دلاتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -