بد اخلاقی کیس نے نیا موڑ لے لیا، متا ثرہ لڑکی کے مزلم عدنان کیساتھ موبائل پیغامات منظر عام آگئے

بد اخلاقی کیس نے نیا موڑ لے لیا، متا ثرہ لڑکی کے مزلم عدنان کیساتھ موبائل ...

لاہور(وقائع نگار) بینش بد اخلاقی کیس نے نیا موڑ لے لیا ، متاثرہ لڑکی بینش کے ملزم عدنان ثناء اللہ کے ساتھ موبائل پیغامات منظر عام پر آ گئے ۔ذرائع کے مطابق تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں مبینہ اجتماعی بد اخلاقی کا شکار ہونے والی بینش کے کیس نے نیا موڑ لے لیا ہے ۔ اور متاثرہ لڑکی بینش اور مرکزی ملزم کے مابین واقعہ سے کچھ روز قبل ہونے والی واٹس ایپ گفتگو کا ریکارڈ منظر عام پر آ گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ملزم عدنان ثناء اللہ کے ساتھ پہلے سے دوستی تھی۔ متاثرہ لڑکی خود ملزم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتی رہی اور واٹس ایپ پر اپنی کزن کی تصاویر بھی بھیجتی رہی۔پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملزم عدنان ثناء اللہ متاثرہ لڑکی سے مال روڈ کے اسی ہوٹل میں پہلے بھی متعدد ملاقاتیں کر چکا ہے۔پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور موبائل ریکارڈ کی مدد سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔اس سے قبل متاثرہ لڑکی عدالت کے سامنے پیش ہونے اور میڈیکل چیک اپ کروانے سے بھی انکار کر چکی ہے جس نے کیس کو مشکوک بنا ڈالا ہے۔

مزید : صفحہ آخر