داعش اسلام دشمن، مسلمانوں کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اتحاد کی ضرورت ہے: حافظ سعید

داعش اسلام دشمن، مسلمانوں کو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اتحاد کی ضرورت ہے: حافظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی )امیرجماعۃ الدعوۃپروفیسر حافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ داعش اسلام دشمن جماعت ہے۔ دشمنان اسلام کے ہاتھ مضبوط کرنے والے کبھی اسلام پسند نہیں ہوسکتے۔اس وقت بیرونی قوتیں متحدہوکر عالم اسلام کے خلاف سازشیں کررہی ہیں ۔ جماعۃ الدعوۃ اسلام اور پاکستان کی حفاظت کرنے والی جماعت ہے ۔اسلام ونظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے مسلمانوں کو متحد ہو کر کردار ادا کرناہوگا ۔نبی کریم ﷺ کی سیرت پر عمل کئے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزخیبر نشاط آباد فیصل آباد میں کارکنان و ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، جماعۃ الدعوۃفیصل آبادکے مسؤل فیاض احمد ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمدسعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کا دورفتنوں کا دور ہے ۔حالات کا تقاضا ہے کہ ہم جہاد کا اسلامی مفہوم دنیاکے سامنے رکھیں تاکہ اسلام دشمن قوتوں اور داعش جیسی تنظیموں کے پروپیگنڈے کاتوڑ ہوسکے ۔ داعش سے وابستہ لوگ فتنہ تکفیر اور خارجیت کا شکار ہیں‘ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ دنیائے کفر باعمل مسلمانوں سے خائف ہے ۔مسلمانوں کو فرقہ واریت سے اجتناب کرتے ہوئے کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ فتنوں کی زد میں ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ امت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے اور مسلمانوں کی قوت بکھیرنے کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے اسلام کی حقانیت کو دنیا پر واضح کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -