بچوں کے رونے کی وجہ بتانے والی اپلی کیشن تیارکرلی گئی

بچوں کے رونے کی وجہ بتانے والی اپلی کیشن تیارکرلی گئی
بچوں کے رونے کی وجہ بتانے والی اپلی کیشن تیارکرلی گئی

  

لندن (یوا ین پی)نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہسپتال میں دی انفینٹ کرائز ٹرانسلیٹر کے نام سے تیار کی گئی یہ اسمارٹ فون ایپلی کیشن بچوں کی رونے کی چار مختلف آوازوں کو ریکارڈ کرکے ان میں فرق کرسکتی ہے اور پھر ان کا بڑے ڈیٹا بیس سے موازنہ کرتی ہے۔اس ایپلی کیشن کی تیاری کیلئے محققین نے 100 نومولود بچوں کی رونے کی 2 لاکھ آوازوں کو ریکارڈ کیا۔اپیلی کیشن کا استعمال اس طرح کیا جاسکتا ہے کہ جب بچہ روئے تو ایپ استعمال کرنے والا 10 سیکنڈز تک ریکارڈ کا بٹن دبائے رکھے جس سے بچے کی آواز ’کلاوڈ ڈرائیو‘ میں اپ لوڈ ہوجاتی ہے۔آواز اپ لوڈ ہونے کے بعد ایپ 15 سیکنڈز میں آواز کا تجزیہ کرکے استعمال کرنے والے کے موبائل پر نتیجہ دکھا دیتی ہے کہ بچہ کیوں رو رہا ہے۔تحقیق کے سربراہ کے مطابق یہ موبائل ایپ بچوں کی بھوک ڈائیپر گیلا ہوجانے پر نیند اور تکلیف کے وقت میں رونے والی آوازوں کا تجزیہ کرتی ہے، ایپلی کیشن استعمال کرنے والوں کی رائے اس حوالے سے بہت مثبت ہے۔محققین کے مطابق یہ موبائل اپلی کیشن 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں پر آزمانے کے زیادہ کارآمد ہے۔

مزید : صفحہ آخر