الطاف حسین سمیت متحدہ کے 20رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

الطاف حسین سمیت متحدہ کے 20رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد سمیت ڈاکٹر فاروق ستار ، وسیم اختر اور دیگر کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد سمیت 20 رہنماؤں اور 200 نامعلوم کارکنوں پر کراچی کے مختلف تھانوں میں 23 مقدمات درج ہیں ۔ ایم کیو ایم کے قائد پر الزام ہے کہ انہوں نے حساس اداروں اور ملکی سالمیت کے خلاف تقریر کی جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار ، وسیم اختر ، نسرین جلیل ، خوش بخت شجاعت ، رشید گوڈیل ، خواجہ اظہار ، قمر منصور ، رؤف صدیقی سمیت 20رہنماؤں اور کارکنوں پر الزام ہے کہ انہوں نے تقریر کیلئے سہولت فراہم کی ۔ پولیس نے عدالت میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے تاہم وہ گرفتار نہیں ہوسکے جس پر عدالت نے ایک بار پھر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے15 جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔