شیر گڑھ میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے غیر معیاری ادویات بر آمد

شیر گڑھ میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے غیر معیاری ادویات بر آمد

 شیر گڑھ(نامہ نگار)ڈرگ انسپکٹر مردان کے شیر گڑھ اور نواحی علاقوں میں مختلف میڈیکل سٹوروں پر چھاپے میڈیکل سٹوروں سے غیر معیاری ادویات برآمد تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر مردان گوہر علی نے گزشتہ روز شیرگڑھ اور نواحی علاقوں اور مختلف بازاروں میں واقع میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے اس موقع پر کئی سٹوروں سے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات برآمد کرکے کئی سٹوروں کو سیل کیا اور کئی سٹور کے مالکان کو شیشہ فریم لگانے کی ہدایات کرتے ہوئے ایک ہفتہ کی مہلت دے دیا انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے کو کسی کو اجازت نہیں دی جائی گی اور تمام مالکان اپنے لائسنس کی جلد از جلد تجدید کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر