ڈیرہ میں پولیس کا جواری کے اڈے پر چھاپہ ،9 گرفتار

ڈیرہ میں پولیس کا جواری کے اڈے پر چھاپہ ،9 گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)کلاچی پولیس نے قماربازی کی محفل الٹ کرہزاروں روپے کی رقم برآمدکرکے نوجواریوں کوگرفتارکرلیا‘نواب اوریارک پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دوملزمان گرفتارکرکے دوکلاشنکوفیں برآمدکرلیں‘پہاڑپورپولیس نے پانچ لاکھ روپے سے زائدکے جعلی چیک کامقدمہ ایک شخص کیخلاف درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے محلہ برہ خیل میں قماربازی کی محفل الٹ کرانعام‘عباس سمیت نوجواریوں کوگرفتارکرکے موقع سے بائیس ہزارروپے کل داؤمنی‘52پتے تاش برآمدکرلئے۔پہاڑپورتھانہ میں امیرشاہ کے رہائشی سیدمنتظرحسین شاہ نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ نظام خان نیازی ولدگل خان سکنہ نیازی آبادنے اسکوپانچ لاکھ 36ہزارروپے کاجعلی چیک دیاہے۔اسی طرح نواب پولیس نے رحمانی خیل کے قریب سردارعلی سے ایک کلاشنکوف اوردس کارتوس برآمدکرکے گرفتارکرلیاجبکہ یارک پولیس نے روڈی خیل کیچ روڈپرلیاقت علی سے ایک کلاشنکوف اور28کارتوس برآمدکرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر