موسیقی کے ذریعے امن کا پیغام پھیلایا جا سکتا ہے ،انصار برنی

موسیقی کے ذریعے امن کا پیغام پھیلایا جا سکتا ہے ،انصار برنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ دنوں آرٹس کونسل کراچی میں میوزیکل پروگرام ایک شام سروں کے نام سے منعقد کیا گیا ۔ جس میں مہمانِ خصوصی انصار برنی ، حاجی چن زیب خان ،عصمت انور محسود، رانا صابر ، سلمیٰ مراد ، شبانہ جیلانی S.H.Oوومن و دیگر شخصیات نے شرکت فرمائی پروگرام کے مہمانِ خصوصی نے اس موقع پر کہا کہ فن اور موسیقی کے فروغ کیلئے سہیل رانا جیسے نو جوان کو سراہتے ہیں ۔ فن کے ذریعے بھی امن قائم کیا جا سکتا ہے پروگرام کے چیف آرگنائزر سہیل رانا نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ آرٹس کونسل جیسے ادارے میں پروگرام کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے ۔ ہمیشہ نئے فنکار وں کی حوصلہ اافزائی کی ہے ۔ اس موقعے پر سویرا علی نے اپنی پرفارمنس سے خوب داد و صول کی دیگر فنکاروں میں کاشیہ کیف ،ارشد علی، ارشد رضا ،نعمان خان، آغا اشر ،شہریا ر علی خان و دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ پروگرام کے دوران تمام مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور فنکاروں میں گفٹ تقسیم کئے گئے ۔ پروگرام کے آخر میں معروف سوشل آرگنائز سہیل رانا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہمیشہ کرتا رہوں گا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر