رائٹرز کلب کے تحت تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان

رائٹرز کلب کے تحت تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رائٹرز کلب کے تحت تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تحریری مقابلہ’’ لکھنا کیوں ضروری، اور نوجوانوں کا معاشرے میں تعمیری کردار ‘‘کے عنوان سے رکھا گیا تھا۔ پہلے عنوان سے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب ماہم علی، حافظ دانش قریشی اور عبد اللہ عمران جبکہ دوسرے عنوان سے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب سعدیہ سعد، کوثر ناز اور نادیہ خان نے حاصل کیں۔ مقابلے میں کل 22 کالم نگاروں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات اور سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے ہیں۔ اس موقع پر رائٹرز کلب کے ایڈمن محمد عارف کا کہنا تھا کہ مقابلے کا مقصد نئے لکھنے والوں کی تحریری صلاحیتیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ اس قسم کے مزید مقابلے بھی کروائے جائیں گے جس میں طلبہ و طالبات سے بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر