پٹھان کوٹ حملہ،فورسز کا آپریشن جاری،6 حملہ آور، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 بھارتی فوجی ہلاک ،18 زخمی
نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ کی ایئر بیس میں فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے نتیجے میں تمام 6 حملہ آور مارے گئے جبکہ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 فوجی اہلکار ہلاک اور18 زخمی ہوگئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ کی ایئر بیس میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پانچ بجے کے قریب 6 حملہ آور داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔ حملہ کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پٹھان کوٹ ایئر بیس پر پہنچ گئی اور حملہ آوروں سے مقابلہ شروع کردیا۔ ہفتہ کی شام تک فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 4 حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ 10 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔
اتوار کے روز صبح کے وقت ایک بار پھر ایئر بیس کے اندر فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جس پر بھارتی کمانڈوز کی بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا۔ سرچنگ کے دوران ایئر بیس میں ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ہوگیا۔ حملہ آوروں کے خلاف 30 گھنٹے سے زائد وقتسے آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں تمام 6 حملہ آور مارے گئے جبکہ بھارتی فوج کے 11 اہلکار ہلاک ہوگئے اور 18 زخمی ہوگئے۔
بھارتی سیکریٹری داخلہ کا کہنا ہے کہایک حملہ آورکی لاش کاجائزہ لیتےہوئے جسم سےبندھا بارودی مواد پھٹ گیا،حملہ آورکی لاش سےبندھابارودی مواد پھٹنے سے لیفٹیننٹ کرنل ہلاک ہوگیا، فضائی نگرانی کے نظام نے حملہ آوروں کو پہلے دیکھ لیاتھا، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرفورسز نےجلد کارروائی کی،فوری کارروائی پرحملہ آوربھارتی ایئرفورس کے اثاثوں تک نہیں پہنچ سکے،حملہ آور فوجی وردی میں ملبوس تھے،پٹھان کوٹ ایئربیس پرحملےمیں 6 حملہ آورمارےگئےاور حملےمیں 7 فوجی ہلاک ہوئے۔
دوسری طرف پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے بعد ملک بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی میں بم کی اطلاع پر ریلوے سٹیشن خالی کرالیے گئے۔نئی دلی کے ریلوے سٹیشن پر بم کی اطلاع کے بعد لکھنؤ شتابدی ایکسپریس کو خالی کرا کر تلاشی لی گئی۔ بم کی اطلاع پرروکی گئی لکھنوایکسپریس کلیئرہونے پرغازی آبادسٹیشن سے روانہ کردی گئی۔ علاوہ ازیں بم کی اطلاع پربھارتی شہر ممبئی کا ریلوے سٹیشن بھی بندکرادیا گیا اور مسافروں کی تلاشی لے کر ریلوے سٹیشن کلیئر کردیا گیا۔