طالبہ زیادتی کیس ، مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ سمیت ساتوں ملزمان کے ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبہ زیادتی کیس میں مرکزی ملزم عدنان ثناءاللہ سمیت ساتوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے ساتوں ملزمان کو کینٹ کچہری میں پیش کیا جہاں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے آٹھ روز کا مزید ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا ہے۔