سی سی آئی اجلاس، وفاق کے خلاف سپریم کورٹ جاکر نئے تنازعات نہیں چاہتے: مراد علی شاہ

سی سی آئی اجلاس، وفاق کے خلاف سپریم کورٹ جاکر نئے تنازعات نہیں چاہتے: مراد ...
سی سی آئی اجلاس، وفاق کے خلاف سپریم کورٹ جاکر نئے تنازعات نہیں چاہتے: مراد علی شاہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سی سی آئی کا اجلاس بلانے کےلئے 10 ماہ سے وفاق کوخط لکھ رہے ہیں، نہیں چاہتے کہ وفاق کے خلاف سپریم کورٹ جائیں اورنئے تنازعات کھڑے ہوں ۔

وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ نے لاہورمیں میڈیا سے غیررسمی گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ جن فیصلوں کی منظوری سی سی آئی سے لینی چاہیے،وہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کیے جارہے ہیں۔ سندھ حکومت کو گیس، توانائی اور دیگر امورسے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلوں پراعتراضات ہیں، اس قسم کے فیصلے سی سی آئی کی بجائے کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں کرنا غیر آئینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کا 90 دنوں میں اجلاس بلانا آئینی تقاضہ ہے جو پورا نہیں کیا جارہا ہے،سی سی آئی کااجلاس بلانے کےلئے آخری فورم سپریم کورٹ ہی بچتاہے اور ہم نہیں چاہتے کہ وفاق کے خلاف سپریم کورٹ جائیں اورنئے تنازعات کھڑے ہوں۔

مزید : قومی /اہم خبریں