وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات انتہائی حوصلہ افزاء رہی:قائم علی شاہ

وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات انتہائی حوصلہ افزاء رہی:قائم علی شاہ
وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات انتہائی حوصلہ افزاء رہی:قائم علی شاہ

  

لاہور (آن لائن)وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات انتہائی حوصلہ افزاء رہی،دہشت گردوں کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا ،سندھ وفاق کے ساتھ اتحاد سے چلنا چاہتا ہے ، باہمی تعاون سے ہی دہشت گردوں کے خلاف زیادہ موثر کارروائی ہو گی۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں قائم علی شاہ نے کہا کہ وفاق سے ہمیشہ تعاون کیا امید ہے کہ وفاق بھی سندھ کے نقطہ نظر کو نظر انداز نہیں کرے گا۔سید قائم علی شاہ نے کہا گزشتہ دنوں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات انتہائی حوصلہ افزاء رہی اب چوہدری نثار کراچی آ رہے ہیں انکے ساتھ تمام ایشوز پر بات ہو گی۔وزیر اعلی سندھ نے واضح کیا کہ کراچی میں رینجرز کو اس وقت رکھنا چاہتے ہیں جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا۔ رینجرز کو چار معاملات میں کارروائی کا مینڈنٹ اور اختیار دینا چاہتے ہیں تو رینجرز اسی کے مطابق کارروائی کریں تاہم انہی نکات پر وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بات ہو گی۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پنجاب سے داعش کے لوگ پکڑے جانے کی خبریں میڈیا میں دیکھی ہیں۔ داعش اور دہشت گرد جہاں بھی ہوں انکے خلاف موثر کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کراچی سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہرقسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ، تاہم کراچی آپریشن پر چند تحفظات ہیں جن سے وزیراعظم نوازشریف سمیت اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو آگاہ کردیا ہے اور وفاقی وزیر داخلہ جب کراچی آئیں گے تو ان سے تمام ایشوز پر بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ مفاہمتی پالیسی کو اپنائے اور سندھ اور دیگر صوبوں کو اپنے ساتھ لے کر چلے۔

مزید : لاہور