ڈیوٹی مجسٹریٹ نے طالبہ زیادتی کیس کے تمام ملزمان کے ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کردی

ڈیوٹی مجسٹریٹ نے طالبہ زیادتی کیس کے تمام ملزمان کے ریمانڈ میں 3روز کی توسیع ...
ڈیوٹی مجسٹریٹ نے طالبہ زیادتی کیس کے تمام ملزمان کے ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کردی

  

لاہور (آئی این پی) لاہور کی ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت نے طالبہ زیادتی کیس کے تمام ملزمان کے ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ اتوار کو تھانہ ریس کورس پولیس نے طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثناء اﷲ سمیت سات ملزمان کوکینٹ کچہری میں پیش کرکے عدالت سے ملزمان کے آٹھ روز کے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تاہم عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔

مزید : لاہور