نئی دہلی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ٗریلوے اسٹیشن کلیئر قرار

نئی دہلی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ٗریلوے اسٹیشن کلیئر قرار
نئی دہلی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ٗریلوے اسٹیشن کلیئر قرار

  

نئی دہلی(این این آئی)پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملے کے بعد نئی دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی ٗنئی دہلی کے اسٹیشن پر بم کی اطلاع پر کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا ان کا راستہ بدل دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی صبح غازی آباد اسٹیشن پر لکھنو شتابدی ایکسپریس کو بم کی اطلاع پر خالی کراکے تلاشی لی گئی اور کلیئر کرنے کے بعد اسے روانہ کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ کو ای میل کے ذریعے دہلی کانپور ٹرین میں بم دھماکے کی اطلاع دی گئی تھی اس خطرے کے باعث کانپور جانے والی کئی ٹرینوں کی نئی دہلی میں تلاشی لی گئی۔ای میل میں 72 گھنٹوں کے اندر ٹرین کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی