میکسیکو کی نومنتخب خاتون میئر عہدے کا حلف اٹھانے کے اگلے ہی روز قتل، دو حملہ آور بھی مارے گئے ، دو گرفتار
میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو کی میئرگیسیلا موٹا اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے اگلے ہی روز اپنے گھر میں چار مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئیں ۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 30 برس کی گیسیلا موٹا میکسیکو سٹی سے 85 کلومیٹر دور ٹیمسکو میں اپنے گھر پر موجود تھیں جب ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔اپنے عہدے کا حلف لینے کے چند ہی گھنٹوں بعد انھیں نشانہ بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان پر چار مسلح افراد نے حملہ کیا۔ پولیس نے ان میں سے دو حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا جبکہ دو کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ میکسیکو میں گذشتہ برس بہت سے میئرز کو مبینہ طور پر منشیات کی سمگلنگ کرنے والوں کی جانب سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔گیسیلا موٹانے صنعتی شہر تمکسو کو مجرمانہ سرگرمیوں اور منشیات سے پاک کرنے کا وعدہ کیا تھا۔