سال 2015 میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں تاریخی اہمیت کے متعدد فیصلے کئے گئے

سال 2015 میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں تاریخی اہمیت کے متعدد فیصلے کئے گئے
سال 2015 میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں تاریخی اہمیت کے متعدد فیصلے کئے گئے

  

اسلام آباد (آن لائن) سال 2015 میں سینٹ اور قومی اسمبلی میں تاریخی اہمیت کے متعدد فیصلے کئے گئے ۔ قومی اسمبلی کے 11 اجلاس ہوئے اور سردار ایاز صادق دو مرتبہ رکن اور دو مرتبہ سپیکر منتخب ہو کر آنے والے پہلے سیاست دان بن گئے ۔ 21 ویں ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کا قیام ، سائبر کرائم کے خلاف قانون ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بحث و مباحثہ بھی ہوا ۔ 16 دسمبر 2014 کے واقعے بارے قومی قیادت یکجا ہوئی ۔جنوری 2015 کے اجلاس میں مذموم خاکوں کی اشاعت کے خلاف متعلقہ قرار داد منظور کی گئی ۔ 19 مئی کے اجلاس میں پی پی کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے 16 منٹ تک احتجاج کیا ۔ قصور میں بچوں کے ساتھ زیادتی ، پارلیمانی کانفرنسوں کا انعقاد ، مشترکہ اجلاس سے صدر کا خطاب ، چینی صدر کا خطاب ، پارلیمنٹ کی بالادستی کا اقرار کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے 23 بار اجلاس میں شرکت کی ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے تاریخ میں پہلی بار سینٹ سے خطاب کیا ۔

مزید : اسلام آباد