امریکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کو عملی شکل دینے کیلئے بھر پور کوششیں کررہا ہے:ہیلری کلنٹن

امریکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کو عملی شکل دینے کیلئے بھر پور کوششیں کررہا ...
امریکہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کو عملی شکل دینے کیلئے بھر پور کوششیں کررہا ہے:ہیلری کلنٹن

  

واشنگٹن(یوا ین پی)ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان اور بھارت کے درمیان تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ کو عملی شکل دینے کے لیے امریکہ بھر پور عملی کوششیں کررہا ہے ۔ اس بات کا انکشاف سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو ڈائریکٹرپالیسی پلاننگ کی جانب سے بھیجی گئی ای میل سے ہوا ہے ۔ 29مارچ 2012کو بھیجی گئی اس ای میل کے مطابق چاروں ملکوں کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبہ کے معاہدے کے لیے امریکی سفارتکاروں نے ڈیڑھ سال تک سفارتی کوششیں کیں ۔ اس سلسلہ میں امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر ایڈوائزرڈیینل سٹین نے اسلام آباد، نئی دہلی اور کابل کے دورے کیئے اور پائپ لائن شٹل ڈپلومیسی سے معاہدہ ممکن بنانے کے لیے اقدامات کئے ۔

مزید : بین الاقوامی