گوادر میں چینی نیوی سٹیشن کے قیام کا امکان کم ، سفارتکاری کافی دلچسپ ہے : امریکی ای میل

گوادر میں چینی نیوی سٹیشن کے قیام کا امکان کم ، سفارتکاری کافی دلچسپ ہے : ...
گوادر میں چینی نیوی سٹیشن کے قیام کا امکان کم ، سفارتکاری کافی دلچسپ ہے : امریکی ای میل

  

نیویارک(یوا ین پی)سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو بھیجی گئی ایک ای میل میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کی جانب سے گوادر میں نیوی سٹیشن بنانے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم دونوں دوست ممالک کے درمیان جاری سفارتکاری کافی دلچسپ صورتحال اختیار کرگئی  ۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے سابق ڈائریکٹر آف پالیسی پلاننگ کی جانب سے ہیلری کلنٹن کو بھیجی گئی ایک ای میل میں لکھا گیا کہ گوادر پورٹ کے حوالے سے چین کی دلچسپی سے متعلق شدت کے ساتھ باتیں کی جا رہی ہیں تاہم مستقبل قریب میں چین کاگوادر میں ایک بڑا نیوی اسٹیشن بنانے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم اس معاملے پر پاکستان اور چین کے درمیان حالیہ سفارت کاری کافی دلچسپ ہےتاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ای میل کس وقت یا سال میں کی گئی ۔ 

مزید : بین الاقوامی