گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق
گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

  

شانگلہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شانگلہ کے علاقہ لیلونئی میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر مجیب اْن کی اہلیہ اور ایک سال کا بیٹا شاداب رات کو کمرے میں سوئے تھے ۔ صبح جب گھر کے دیگر لوگوں نے ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا تو نہ کھلنے پر تشویش ہوئی ۔ جس کے بعد دروازہ توڑا گیا تو تینوں افراد مردہ حالت میں پائے گئے ، تینوں کی موت گیس لیکج سے واقع ہوئی ۔ جاں بحق ڈاکٹر مجیب عراق میں ملازمت کر رہے تھے اور گزشتہ رات ہی قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کے لئے شانگلہ پہنچے تھے ۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے۔

مزید : شانگلہ