نیشنل جیو گرافک فوٹو کونٹیسٹ 2015میں انعام یافتہ تصاویر شائع ،تفصیلات بھی جاری

نیشنل جیو گرافک فوٹو کونٹیسٹ 2015میں انعام یافتہ تصاویر شائع ،تفصیلات بھی ...
نیشنل جیو گرافک فوٹو کونٹیسٹ 2015میں انعام یافتہ تصاویر شائع ،تفصیلات بھی جاری

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل جیو گرافک چینل نے فوٹو کونٹیسٹ 2015میں انعام یافتہ تصاویر شائع کر دیں ہیں اور ان کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔امریکی ریاست کولوراڈو میں خوفناک ٹورناڈو کی زمین کو چھوتے وقت کی تصویر انعام یافتہ تصاویر میں سرفہرست ہے ۔ جیمز سمارٹ نے سملہ کے علاقے کے قریب اس تصویر کو کیمرے کے آنکھ میں بند کیا ۔

دوسری تصویر ایک بندر کی ہے جو بارش سے محفوظ رہنے کے لئے ایک بڑے پتے سے اپنا جسم ڈھانپ رہا ہے ۔ یہ تصویر فوٹو گرافر اینڈریو سریانو نے انڈونیشیا کے بالی کے جنگلا ت میں لی ۔ اینڈریو سریانو نے اس تصویر کے متعلق بتایا ہے کہ میں بالی کے جنگلات میں آرنگٹان بندروں کی تصاویر لے رہا تھا کہ اچانک بارش شروع ہو گئی ۔ابھی میں نے کیمرہ دور رکھا ہی تھا کہ دیکھا ایک بندر ٹارو نامی درخت کے ایک بڑے پتے کو اپنے سر پر لے رہا ہے میں نے فوری کیمرہ پکڑا اور اس کی تصویر لے لی۔انہوں نے بتایا کہ وہ جادوائی لمحہ تھا ۔

تیسری تصویر بلند و بالا پہاڑوں پر رہنے والے الپائن پرندوں کی ہے جو الیسسینڈرا مینی کونزی نے سوئٹزرلینڈ میں لی ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اس روز تیزہوائیں چل رہی تھیں اور میں خوش قسمتی سے ان پرندوں کی شاندار تصویر لینے میں کامیاب رہا ۔

واضح رہے کہ وٹو کونٹیسٹ 2015میں ان تصاویر کے علاوہ بھی کئی انعام یافتہ تصاویر نیشنل جیو گرافک کی ویب سائٹ پر شائع کی گئیں ہیں جو کسی بھی انسان کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کرنے اور اس پر جادوائی اثر چھوڑنے کے لئے کافی ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس