آئی جی اسلام آباد 8 جنوری کو ریٹائر ہونگے ‘نئے آئی جی کی تقرری کا فیصلہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کرینگے

آئی جی اسلام آباد 8 جنوری کو ریٹائر ہونگے ‘نئے آئی جی کی تقرری کا فیصلہ وزیر ...
آئی جی اسلام آباد 8 جنوری کو ریٹائر ہونگے ‘نئے آئی جی کی تقرری کا فیصلہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کرینگے

  

اسلام آباد(آئی این پی) آئی جی پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان 8 جنوری کو ریٹائر ہو جائیں گے ، نئے آئی جی پولیس کے لئے ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی ،ڈی آئی جی سلطان اعظم تیموری سمیت دیگر افسروں نے کوششیں شروع کر دی،نئے آئی جی کی تقرری کا فیصلہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کرینگے،تفصیلات کے مطابق پولیس سروس کے گریڈ بیس کے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان کی مدت ملازمت آٹھ جنوری کو ختم ہو جائے گی، نئے آئی جی کے لئے سب سے زیادہ کوششیں ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد انعام غنی کر رہے ہیں جن پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے شروع میں بہت اعتماد کیا اور ایم کیو ایم کے رہنماعمران فاروق کے قتل کیس سمیت بے شمار اہم کیسوں کی انکوائریاں اور تحقیقات ان کے سپرد کی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انعام غنی سے متعلق عوامی شکایات سمیت کچھ خفیہ رپورٹس بھی آتی رہی ہیں جن میں ان پر مالی بد عنوانی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث اپنے ماتحت افسروں کی سرپرستی کا الزام لگتا رہا ہے اور اب یہ الزامات زبان زد عام ہیں ،اس لئے چوہدری نثار کی طرف سے انعام غنی کو آئی جی اسلام آباد لگانے کی سفارش کرنے کے امکانات انتہائی کم ہیں تاہم اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی سلطان اعظم تیموری جو انتظامی فیصلوں میں بظاہر کمزور نظر آتے ہیں لیکن وہ اچھی شہرت کے افسر ہیں اور ان سے متعلق مالی بد عنوانی کا کوئی واضح الزام یا رپورٹ موجود نہیں،آئی جی اسلام آباد کے لئے پولیس سروس کے کئی اور افسر میں کوشاں ہیں۔

مزید : اسلام آباد